جے پور، 5 /جنوری(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) راجستھان پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ(ایس او جی)نے کروڑوں روپے اینٹھنے کے معاملے میں جے پور میں سرگرم ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ گروہ میں شامل ایک خاتون کو آج گرفتار کیا۔ایس او جی معاملے میں اب تک 4 وکلاء،2 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔ایس او جی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے شروتریہ نے بتایا کہ گروہ کی 28سالہ خاتون کو کوٹہ میں حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا، خاتون شادی شدہ ہے، ملزم خاتون پہلے ہانگ کانگ میں رہتی تھی اور ان دنوں کوٹہ کے کسی اہم کوچگ انسٹی ٹیوٹ میں ملازم تھی۔شروتریہ نے بتایا کہ معاملے میں اب تک2 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اس درمیان، راجستھان بار ایسوسی ایشن نے ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ میں گرفتار وکیل نوین دیوانی، نیتش بندھو، اکھلیش مشرا اور سندیپ گپتا کی رکنیت معطل کر دی ہے۔